دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ دلتوں پر مظالم، داردری میں قتل اور قیمتوں میں اضافے پر اپنی سوچ سے قوم کو یوم آزادی کے خطبے میں آگا ہ کریں۔
مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’ سر، برائے مہربانی دلتوں پر ظلم، گئو رکشکوں، کشمیر، اخلاق، کسانوں کی خودکشی دال کی
قیمت پر کچھ بولیں ، لوگ ان حوالوں سے سُننے کو ترس گئے ہیں‘‘، وہ وزیر اعظم کے اس ٹوئٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کر رہے تھے کہ ’’میری 15 اگست کی تقریر 125 کروڑ ہندستانیوں کی آواز ہوگیلہذا اپنے خیالات موبائل ایپ پر پیش کریں‘‘۔
وزیر اعظم کے سخت ناقد مسٹر کیجریوال کی اس روز سے مسٹر مودی سے ٹھنی ہوئی ہےجب سے وہ وزیر اعلیٰ بنے ہیں۔